Monday, 20 June 2016

Baloch Republican Party delegation talking to International Media about Ongoing Human Rights Violations in Balochistan at 4th German Israel Congress on June 19, 2016 in Frankfurt Germany.

21/June/2016
Baloch Republican Party delegation headed by Jawad Mohammad Baloch, president of party's Germany chapter, participated in the Israel-Germany Congress in Frankfurt today. Jawad Mohammad while addressing the event highlighted Pakistani state atrocities & human rights violations in ‪#‎Balochistan‬. Mr. Shaul Mofaz, Former Minister of Defence, Deputy PM, Vice PM of Israel was briefed by the delegation about the ongoing situation in Balochistan.
 
 

 
Along President Information Secretary of BRP Germany Chapter Adil Baloch talking to International Media about Human Rights Abuses in Balochistan.
 

بی آر پی جرمنی کی جانب سے اسرائیل جرمنی کانگریس میں شرکت

فریکفرٹ(ریپبلکن نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کے صدر جواد محمد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی آر پی جرمنی کی جانب سے جرمنی کے شہر فریکفرٹ میں اسرائیل جرمنی کانگریس میں شرکت کی گئی اور بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں بی آرپی کے جرمنی چیپٹر کے صدر جواد محمد بلوچ، جنرل سیکٹری عادل بلوچ سمیت کارکنان نے حصہ لیا اور جرمنی اور اسرائیل کے اہم رہنماوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جن میں اسرائیل کے سابقہ ڈپٹی وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر دفع کے عہدوں پر رہنے والے رہنما شوال موفاز، اسرائل جرمنی کانگریس کے صدر ساچا سٹاسکی، فرینکفرٹ شہر کے خزانچی اوئی بیکر سمیت اہم سیاسی رہنماوں، حکومتی عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اس پروگرام میں اسرائیل کے موجودہ صدر اور وزیراعظم نتن یاہو نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ بی آر پی جرمنی کے صدر جواد محمد بلوچ نے تقریب سے خطاب کیا اور بلوچستان کے تاریخ، بلوچ قومی جدوجہد اور ریاستی مظالم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریاستی روز اول سے بلوچ نسل کشی کا ارتکاب کررہی ہے اور بلوچستان میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ملاقات میں رہنماوں اور شرکاء نے بی آر پی کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا اور بلوچ قومی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بی آر پی یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں بلوچ قومی تحریک، بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاست کی جانب سے جنگی جرائم کو اجاگر کرتی رہیگی جس سے بلوچ قومی جدوجہد کے حوالے سے بین الاقوامی حمایت میں اضافہ یقینی ہے۔

No comments :

Post a Comment